کالا ناگ

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - سیاہ رنگ کا سانپ۔ "ناجا ٹرائی پوڈی انیس (کالا ناگ) Cobra۔"      ( ١٩٦٩ء، پاکستان کا حیوانی جغرافیہ، ٧٧ ) ١ - [ مجازا ]  ظالم، موذی، ایذارساں، تکلیف دہ۔  حسن ان کا ہے میٹھا زہر یہ گورے ہیں کالے ناگ      ( ١٩٤٢ء، سنگ و خشت، ١٣٨ )

اشتقاق

سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم 'کالا' کے بعد سنسکرت زبان ہی کا اسم 'ناگ' ملنے سے مرکب ہوا۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٧٣٩ء کو "کلیاتِ سراج" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - سیاہ رنگ کا سانپ۔ "ناجا ٹرائی پوڈی انیس (کالا ناگ) Cobra۔"      ( ١٩٦٩ء، پاکستان کا حیوانی جغرافیہ، ٧٧ )

جنس: مذکر